عقیدہ ختم نبوت پہ تحقیق کیلئے مستند کتب سرچ و کاپی کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں

کتاب

تعارفِ کتاب

نامِ کتاب
توضیح الکلام فی اثبات حیات عیسیٰ علیہ السلام
مصنف
مبلغ اسلام جناب ابوعبیدہ نظام الدینؒ بی اے
ناشر
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان پاکستان
زبان
اردو
طباعت
01-12-2004
صفحات
274

عرض مرتب

حضرت علامہ ابوعبیدہ نظام الدینؒ بی۔اے سائنس ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کوہاٹ، فاضل اجل، عالم دین اور دنیاوی تعلیم کے ماہر تھے۔ فن مناظرہ پر آپ کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ ردقادیانیت میں عظیم ماہر فن کے طور پر اپنے زمانہ میں جانے پہچانے جاتے تھے۔ قدرت نے آپ سے خدمت ختم نبوت کا عظیم کام لیا۔ ان کے یہ رسائل ۱۹۳۴ء کے بھگ کے ہیں۔ اس زمانہ میں وہ تمام مناظرین اسلام جو ردقادیانیت کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان سے آپ کے مثالی برادرانہ تعلقات تھے۔ حضرت امیر شریعت حضرت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ بانی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پر دل وجان سے فدا تھے۔ حضرت مولانا ثناء اللہ امرتسریؒ، حضرت مولانا لال حسین اخترؒ، فاتح قادیان حضرت مولانا محمد حیاتؒ، حضرت مولانا حبیب اللہ امرتسریؒ ایسے مناظرین کے گروہ کے سرخیل تھے۔ آپ کا امتیازی وصف اور خوبی یہ ہے کہ آپ قادیانیوں کو قادیانیوں کی کتابوں سے جواب دیتے ہیں۔ قادیانیوں کے ہر اعتراض کے سامنے قادیانی کتابوں کے حوالہ جات کی سد سکندری کھڑی کر دیتے ہیں۔ یاجوج ماجوج کی طرح قادیانی ان حوالہ جات کی دیوار کو چاٹ چاٹ کر نیم جان ہوکر اول فول بکنے لگ جاتے ہیں۔ موصوف کی یہ امتیازی شان ان کی کتابوں میں واضح طور پر پائی جاتی ہے۔ تقریباً سوسال گزرنے کے باوجود ان کی کتابوں کی ضرورت اور آب وتاب جوں کی توں باقی ہے۔ کوئی مناظر، ان کی کتب سے بے نیازی نہیں برت سکتا۔ آج بھی قادیانیوں کے خلاف مناظرہ کا ہر صاحب ذوق مناظر ان کی کتب کا زیردست وممنون نظر آتا ہے۔ ان کی عظیم خدمات کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ ان کی چار کتب ہمیں میسر آئی ہیں۔

۱… توضیح الکلام فی حیات عیسیٰ علیہ السلام۔ ۲… کذبات مرزا۔ ۳… برق آسمانی برفرق قادیانی۔ ۴… منکوحہ آسمانی۔

مزید ان کے رشحات قلم شائع نہ ہوسکے۔ ان کی کتب ومسودہ جات بیس سال کا عرصہ ہوا ان کے ایک عزیز جو فوجی آفیسر تھے اور لاہور میں مقیم تھے۔ انہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی لائبریری کو وقف کئے تھے۔ ان کی نوٹ بکوں کو آج کوئی اللہ کا بندہ ترتیب دے۔ حوالہ جات پر محنت کرے تو ردقادیانیت کا خوبصورت انڈکس تیار ہوسکتا ہے۔ لیکن اس کام کے لئے صلاحیت وتوفیق اور فرصت درکار ہے۔ کسے اللہتعالیٰ توفیق دیتے ہیں یہ ایک سوالیہ ہے؟ فقیر حقیر راقم الحروف سے جو ہوسکا وہ عنایت الٰہی ہے اور آپ کے سامنے پیش خدمت ہے۔ اپنی ڈائریوں میں وہ اپنے صاحبزادہ جناب عبدالقیوم کا ذکر کرتے ہیں۔ وہ عزیز کہاں ہیں؟ نہیں معلوم ہوسکا۔ خدا کرے وہ زندہ ہوں۔ ان تک اپنے والد مرحوم کی کتب کا یہ مجموعہ پہنچ پائے۔ وہ رابطہ کریں تو مرحوم کے مزید حالات جمع ہو سکتے ہیں۔ قارئین! قدرت کے کرم کو دیکھیں کس طرح ہر دور میں اللہتعالیٰ نے ایسے افراد کار امت کو نصیب کئے۔ جنہوں نے قادیانیت کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو وقف کئے رکھا۔ آج ان حضرات کی محنت کو حق تعالیٰ کس طرح اجاگر فرمارہے ہیں۔ یہ ان کے مخلصانہ کام اور جدوجہد کی عند اللہ مقبولیت کی دلیل ہے۔ ہم ان کے صحیح وارث ہیں؟ یہ ہمارے پر منحصر ہے کہ ہم اپنے آپ کو اس کا اہل ثابت کر سکتے ہیں یا نہیں؟ یہی قارئین، مبلغین اور رفقاء سے میری درخواست ہے۔ حق تعالیٰ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیں۔ عالم آخرت میں ان مرحوم مصنفین سے ملاقات یقینا تمام تھکاوٹوں کو دور کر دے گی۔ اے مولائے کریم! تو ایسے ہی فرما، ان کے علوم کا صحیح وارث بنادے اور قیامت کے دن تمام رسوائیوں سے محفوظ فرما کر ان حضرات کی صحبتوں کے مزے لوٹنے کی توفیق عنایت کر دے۔ ہماری مشکلات کو آسان اور پریشانیوں کو دور فرما اور زیادہ سے زیادہ جگر سوزی کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عنایت فرما۔ آمین۰ ثم آمین۰ بحرمۃ النبی الکریم وخاتم النبیین!

والسلام! محتاج دعاء: فقیر اللہ وسایا! یکے از خدام عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان، پاکستان ۱۷؍شوال المکرم ۱۴۲۵ھ، بمطابق۳۰؍نومبر ۲۰۰۴ء

اہم مضامین کتاب

پہلے مجھے پڑھئے
چودھویں صدی کے مجددین میں سے بعض کے نام
حیات عیسیٰ علیہ السلام … باب اوّل
قرآنی دلیل نمبر:۱… مکروا ومکر اللہ و اللہ خیر الماکرین
توفی کی پرلطف بحث، سوال وجواب کی صورت میں
توفی عیسیٰ کے معنی مارنا نہیں ہوسکتے
کلام اللہ میں الیٰ یا الیٰ اللہ سے کیا مراد ہوتی ہے
وان من اہل الکتاب الا لیؤمنن بہ قبل موتہ
وانہ لعلم للساعۃ فلا تمترن بہا
واذ کففت بنی اسرائیل عنک
اسلامی تفسیر پر قادیانی کا پہلا اعتراض مع جواب
حیات عیسیٰ علیہ السلام کا ثبوت از احادیث نبوی علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام
حیات عیسیٰ علیہ السلام از اقوال صحابہ کرامؓ