عقیدہ ختم نبوت پہ تحقیق کیلئے مستند کتب سرچ و کاپی کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں

کتاب

تعارفِ کتاب

نامِ کتاب
قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلہ پر بحث کی مصدقہ رپورٹ جلد پنجم
مصنف
مولانا اللہ وسایا صاحب
ناشر
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان پاکستان
زبان
اردو
طباعت
2013-09-01
صفحات
721

جدید ایڈیشن کا امتیاز

۱… حکومت کے شائع کردہ ایڈیشن میں انگلش کا ترجمہ نہیں۔ لیکن اس ایڈیشن میں انگلش کا جگہ جگہ ترجمہ بین القوسین موجود پائیں گے۔

۲… اس ایڈیشن میں قادیانی،لاہوری جرح پر بعض ناگزیر حواشی موجود پائیں گے۔

۳… حضرت مولانا مفتی محمود صاحبؒ نے دو دن حکومت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے ’’مؤقف ملت اسلامیہ‘‘ نامی کتاب پڑھی۔ اس کا ضمیمہ نمبر۳ فیصلہ مقدمہ جیمس آباد مطبوعہ حکومتی کارروائی میں اشاعت کے دوران خلط ہوگیا۔ فیصلہ کا ص۲۲ پہلے کمپوز کر دیا۔ پھر ص۲۱۔ اس سے مفہوم ہی بدل گیا۔ ہم نے اسے صحیح کمپوز کر دیا۔ اس سے حکومتی ایڈیشن کی کمپوزنگ کی غلطی دور ہوگئی۔

۴… حکومتی شائع شدہ کارروائی میں جہاں عربی تھی وہ… عربی… کمپوز کر کے چھوڑ دی۔ اگر کتاب کا حوالہ تھا تو ہم نے وہ مکمل عربی عبارت نقل کر دی جس سے پہلے ایڈیشن کی نسبت یہ ایڈیشن جامع ہوگیا۔ اگر حوالہ ہی نہ تھا تو وہ جگہ مجبوراً ایسے گزارنا پڑی۔

پڑی۔ ۵… حکومت کے شائع کردہ ایڈیشن اور ہمارے اس ایڈیشن کے کمپوزنگ میں صفحات کا فرق آگیا۔ چنانچہ اصل حکومتی ایڈیشن کے صفحات کو اس جدید ایڈیشن کے صفحات کے درمیان (بین السطور) میں باریک کر کے ہم نے لکھ دیا۔ اس ایڈیشن کے صفحات کو سامنے رکھ کر حکومتی ایڈیشن سے اس ایڈیشن کا آسانی سے تقابل کیا جاسکتا ہے۔ انشاء اللہ کوئی فرق نہ پائیں گے۔ گویا اس جدید ایڈیشن کے صفحات پہلے ایڈیشن کے صفحات کو بھی واضح کرتے ہیں۔ فلحمد للّٰہ! ہاں البتہ یاد رہے کہ حکومتی ایڈیشن کی جلد۱۶، ص۲۶۱۷ پر ختم ہوئی۔ جلد۱۷، چارصفحے ٹائٹل کے بعد ص۲۶۲۲ سے شروع ہونی چاہئے تھی مگر وہ ص۲۶۹۹ سے شروع ہوئی۔ گویا ستتر صفحات چھوڑ کر اگلا نمبر لگادیا۔ یہ حکومتی ایڈیشن میں صفحات لگانے میں سرکاری اہلکاروں سے غلطی ہوئی۔ درمیان میں مسودہ غائب نہیں ہے۔ ہر لحاظ سے حکومتی ایڈیشن مکمل ہے۔ ہم نے بھی ہر صفحہ پر بین السطور حکومتی ایڈیشن کے جو صفحات لگائے ان میں اسی غلطی کو رہنے دیا۔ تاکہ حکومتی ایڈیشن اور اس ایڈیشن کا تقابل کیا جائے تو ابہام پیدا نہ ہو۔

۶… حضرت مولانا غلام غوث ہزارویؒ کا مرتب کردہ محضرنامہ میں مرزاقادیانی نے اپنی ’’مقدس نبوت‘‘ کے قلم سے مخالفین کو جو گالیاں دیں وہ درج تھیں۔ مولانا نے قادیانیوں کی جن جن کتابوں سے جمع کردہ قادیانی مغلظات کی فہرست دی، ہم نے ہر ایک گالی کے آگے قادیانی کتابوں کے حوالے لگادئیے۔ آپ پڑھیں گے تو حیران رہ جائیں گے کہ الف سے یاء تک کوئی ایسا لفظ نہیں جس میں مرزاقادیانی نے گالی نہ دی ہو۔ یہ سبّاب اعظم کا ’’سب نامہ‘‘ باحوالہ اس ایڈیشن میں موجود ہے۔ پڑھیں پھر سوچیں کہ مرزاقادیانی لکھنؤ کی بھٹیا رنیوں سے بھی گالیوں میں نمبر لے گئے یا نہیں۔ یہ فیصلہ قارئین کریں گے۔

۷… حکومتی ایڈیشن کو سامنے رکھ کر جہاں کہیں ترجمہ سرخیوں، حواشی اور حوالہ جات پر ہم نے کام کیا ہے۔ ان سب کو بین القوسین کر دیا ہے۔ تاکہ اصل ایڈیشن سے یہ چیزیں ممتاز رہیں۔ متن میں ایک لفظ کی بھی تبدیلی نہیں کی۔ یوں، یہ ایک ایسا ایڈیشن ہے۔ جو پہلے سے باالکل جدا بھی ہے اور ایک حرف کا بھی فرق نہیں۔

بایں ہمہ انسان خطاء کا پتلا ہے۔ کہیں غیر ارادی طور پر کوئی سہو ہوا تو اعتراف قصور کے ساتھ گزارش ہے کہ اس کی اطلاع کر کے قارئین ممنون فرمائیں گے تاکہ تصحیح کی جاسکے۔

۸… حکومت کے شائع کردہ ایڈیشن کے ۲۱حصے تھے جو ہم نے اس ایڈیشن کی پانچ جلدوں میں سمودئیے۔ تفصیل یہ ہے۔

حکومتی ایڈیشن کا حصہ ۱،۲،۳ مکمل… اس ایڈیشن کی جلد۱ میں ہے۔

حکومتی ایڈیشن کا حصہ ۴،۵،۶،۷،۸ مکمل… اس ایڈیشن کی جلد۲ میں ہے۔

حکومتی ایڈیشن کا حصہ ۹،۱۰،۱۱،۱۲ مکمل… اس ایڈیشن کی جلد۳ میں ہے۔

حکومتی ایڈیشن کا حصہ ۱۳،۱۴،۱۵ مکمل… اس ایڈیشن کی جلد۴ میں ہے۔

حکومتی ایڈیشن کا حصہ ۱۶،۱۷،۱۸،۱۹،۲۰،۲۱ مکمل… اس ایڈیشن کی جلد۵ میں ہے۔

ہر جلد کے اوّل میں اس جلد میں شامل حصوں کی فہرست دے دی ہے۔

محتاج دعا: فقیر اللہ وسایا! مورخہ ۲۷؍جولائی ۲۰۱۳ء، مطابق ۱۷؍رمضان المبارک ۱۴۳۴ھ بروز ہفتہ، بوقت ۵؍بجے شام، دفتر ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان

اہم مضامین کتاب

ختم نبوت
مسیلمہ کذاب
دلائل ختم نبوت
قرآن کی تفسیر قرآن سے
سرور عالم ﷺ کی تفسیر
مرزائی کفر پر کفر
صحابہ کرامؓ کی تفسیر
امت کا اجماع
ختم نبوت یا نبی تراشی
فتاویٰ کفر کی حیثیت
پاکستان بننے کے بعد انگریزوں کا دخل
مبلغ اسلام اور مصلح ہونے کا دعویٰ
مجدد ہونے کا دعویٰ
خلیفہ الٰہی اور خدا کا جانشین ہونے کا دعویٰ