عقیدہ ختم نبوت پہ تحقیق کیلئے مستند کتب سرچ و کاپی کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں

کتاب

تعارفِ کتاب

نامِ کتاب
خطبات شاہین ختم نبوت جلد دوم
مصنف
مولانا محمد یوسف ماما مدظلہ
ناشر
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان پاکستان
زبان
اردو
طباعت
01-10-2015
صفحات
336

نگاہ اوّلین

فقیر کا برطانیہ کا پہلا سفر ۱۹۸۵ء کی پہلی ختم نبوت کانفرنس ویمبلے ہال لندن میں شرکت کے لئے ہوا۔ کانفرنس سے فراغت کے بعد پوری قیادت کی حج اور پھر وہاں سے وطن واپسی ہوئی۔ فقیر کی دو ماہ مزید وہاں قیام کے لئے ڈیوٹی لگی۔ اس موقعہ پر باٹلی میں چند روز عقیدۂ ختم نبوت کی اہمیت اور قادیانی عقائد ونظریات کے حوالہ سے دروس وبیانات ہوئے جو ریکارڈ کر لئے گئے۔ اللہ رب العزت اپنی شایان شان جزائے خیر دیں۔ استاذ العلماء حضرت مولانا محمد یوسف ماما مدظلہ استاذ الحدیث باٹلی کو آپ نے ٹیپ ریکارڈ سے انہیں قلمبند کیا۔ پھر کمپوز کیا۔ یہ اتنا جانگسل مرحلہ ہوتا ہے جو حضرات اس وادی کے مسافر ہیں وہ جانتے ہیں کہ مولانا موصوف نے کتنی عرق ریزی اور سعی مشکور سے اسے سرانجام دیا۔ ان کے کمپوز شدہ مسودہ پر خطیب اسلام حضرت مولانا منور حسین سورتی مدظلہ نے نظر ثا نی فرمائی۔ عنوانات قائم کئے اور اس مسودہ کو اشاعت کے قابل کر دیا۔ مدرسہ عربیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر کے صدر مدرس حضرت مولانا علامہ غلام رسول دین پوری مدظلہ نے آخری بار پروف پڑھا اور کتاب کا نوک پلک درست کیا۔ اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کو بہت ہی جزائے خیر نصیب فرمائیں کہ ان حضرات کی محبت بھری محنت سے یہ کتاب تیار ہوگئی۔ فقیر راقم بخدا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ میرے دروس یا بیانات چھپیں گے۔ ان حضرات کی اس محنت کو خالصتاً انعام الٰہی اور عطیۂ قدرت خداوندی سمجھتا ہوں۔ حضرت مولانا محمد یوسف ماما مدظلہ اس کتاب کے مرتب ہیں۔ ان کا تعارف شامل ہے۔ وہ آگے آپ ملاحظہ فرمائیں گے۔ مولانا منور حسین سورتی صاحب مدظلہ بہت ہی زیادہ شکریہ کے مستحق ہیں کہ ان کے دم قدم سے یہ کتاب اشاعت پذیر ہوئی۔ حق تعالیٰ انہیں دارین میں اس کی جزائے خیر نصیب فرمائیں۔

محتاج دعا…فقیر اللہ وسایا مورخہ۲۶؍رمضان المبارک ۱۴۳۳ھ

اہم مضامین کتاب

پہلادرس: تعارف وتاریخ فتنۂ قادیانیت
حضرت حاجی امداد اللہؒ کا پیر مہر علی شاہؒ کو فتنۂ قادیانیت سے آگاہ کرنا
برطانوی حکومت کو ایک جھوٹے ظلی نبی کی ضرورت تھی
آخر کار جھوٹے نبی نے نبوت کا دعویٰ کرہی دیا
جھوٹے مسیح کا منارہ اور دجال کے گدھے کا ذکر
جس مسیح موعود کا فرشتہ منافق ہو
حقیقت میں لاہوری دوگنے کافر ہیں بقول مرزا
عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے دس ہزار شہیدوں کا خون بہا
مولانا انور شاہ کشمیری ؒ کی بے چینی و بے قراری
ختم نبوت کا کام بہت مقدس کام ہے
دوسرادرس: تعارف مرزائی عقائد ونظریات
ختم نبوت اور بزرگان امت
جھوٹے نبی کے دعویٰ میں تضاد دیکھئے!
نبوت وہبی ہے کسبی نہیں
مرزا کا تصور قرآن
حضرت حسینؓ اور اہل بیت کی توہین و تنقیص
تیسرا درس:مرزا غلام قادیانی کی سیرت وکردار
آخر انگریز جج نے بھی کہہ دیا : یہ کوئی انسان تھا یا !
چوتھا درس: مرزا غلام احمدقادیانی ایک جھوٹا نبی
حضرت مولانا انور شاہ کشمیری ؒ کا دعویٰ
قرآن کریم سے استدلال کرکے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین
حضور ﷺ کے بعد نبوت نہیں بلکہ قیامت ہے