عقیدہ ختم نبوت پہ تحقیق کیلئے مستند کتب سرچ و کاپی کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں

کتاب

تعارفِ کتاب

نامِ کتاب
خطبات شاہین ختم نبوت جلد اوّل
مصنف
مولانا محمد بلال صاحب
ناشر
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان پاکستان
زبان
اردو
طباعت
01-01-2015
صفحات
456

الحمدللہ و سلام علیٰ عبادہ الذین اصطفیٰ

دین اسلام اللہ تبارک و تعالیٰ کا آخری دین، حضور اکرمﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور قرآن کریم اللہ تبارک و تعالیٰ کی آخری کتاب ہے۔ اس دین کی حفاظت کا ذمہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے خود لیا ہے۔ اس دین متین کی حفاظت کا کام اسباب کے درجہ میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے آخری نبی کی اس آخری امت کے منتخب بندوں سے لیا ہے۔ ان منتخب اور چنیدہ بندوں اور ہستیوں میں ایک نام محترم و مکرم، بزرگوں کے صحبت یافتہ، ان کے مشن، ان کی فکر و کاز، ان کے انداز و اطوار سے متصف اور ان کے سو فیصد مزاج شناس ہمارے مخدوم حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب دامت برکاتہم العالیہ ہیں۔ جن کی ساری زندگی حضور اکرمﷺ کی ختم نبوت کے تحفظ اور چوکیداری میں گزری ہے۔ منکرین ختم نبوت کے مقابلہ میں تقریر کا میدان ہو یا تحریر کا، تعلیم کا میدان ہو یاتنظیم کا، مناظرہ کا میدان ہویا مباہلہ کا۔ ہر میدان میں حضرت مولانا دامت فیوضہم نے اپنے حریف اور مقابل کو نہ صرف یہ کہ شکست فاش دی بلکہ اسے چاروں شانے چت کیا ہے۔ اس کتاب میں شاہین ختم نبوت کے متنوع شعبہ ہائے علمی میں سے صرف ایک شعبہ تقریر کے چند خطبات مثلاً: سیرت محمد مصطفیﷺ، کمالات اسم محمدﷺ، ختم نبوت کی اہمیت، امام الانبیاءﷺ کی فضیلتیں، مقام نبوت، تحفظ ناموس رسالت، تحفظ ختم نبوت، آیت خاتم النبیینﷺ کی تفسیر، عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ، حیات عیسیٰ علیہ السلام (حصہ اول، دوم)، ظہور امام مہدی علیہ الرضوان، تحریک ختم نبوت۱۹۵۳ء، تحریک ختم نبوت ۱۹۷۴ء، امتناع قادیانیت آرڈی نینس، حقائق بولتے ہیں، مرزائیت کا تعاقب، قادیانیت کا زوال اور علمائے دیوبند کی قربانیاں کو بطور نمونہ پیش کیا جارہا ہے۔ جو منکرین ختم نبوت کے محاذ پر کام کرنے والوں کے لئے اپنی جگہ ایک مکمل دستاویز اور انسائیکلوپیڈیا ہے۔ راقم الحروف نے اس کتاب کو مکمل ازاول تا آخر پڑھا ہے۔ حضرت دامت برکاتہم نے جہاں جہاں قرآن کریم، احادیث طیبہ یا کسی کتاب کا نام لیا ہے، کتاب مع جلد اور صفحہ نمبر سب کی مکمل تخریج کی گئی ہے۔ اس اعتبار سے یہ کتاب مزید مستند اور معتمد بن گئی ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ حضرت دامت برکاتہم کو صحت، عافیت اور ایمان کی سلامتی کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے اور آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے۔ آمین بجاہ سید المرسلین! وصلی اللہ تعالیٰ علیٰ خیر خلقہ سیدنا محمد و آلہ و صحبہ اجمعین۔

(مولانا) محمد اعجاز مصطفی ۷؍ رجب المرجب ۱۴۳۸ھ

اہم مضامین کتاب

پہلی تقریر:…سیرت محمد مصطفیﷺ
جملہ انبیاء کرام علیہم السلام کا گلدستہ
آپﷺ کا چہرہ انور چودھویں رات کے چاند سے زیادہ چمکدار
نبی اور امتی کی نیند میں فرق
قادیانیت نام ہے محمدعربیﷺ سے بغاوت کا
دوسری تقریر:…کمالات اسم محمدﷺ
نام محمد،مقام محمد، کام محمدﷺ
سیدنافاروق اعظمؓ اور رقعہ کا واقعہ
مرتے دم تک ختم نبوت کا تحفظ ہوگا
تیسری تقریر:…ختم نبوت کی اہمیت
عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وعظمت
عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور قادیانی کفر کی سنگینی
چوتھی تقریر:… امام الانبیاءﷺ کی فضیلتیں
پانچویں تقریر:…مقام نبوت
چھٹی تقریر:… تحفظ ناموس رسالت ﷺ
ساتویں تقریر:…تحفظ ختم نبوت
آٹھویں تقریر:…آیت خاتم النّبیین کی تفسیر
دسویں تقریر:… حیات عیسیٰ علیہ السلام… حصہ اوّل
گیارھویں تقریر:… حیات مسیحں … حصہ دوم
بارھویں تقریر:… ظہور امام مہدی علیہ الرضوان
تیرھویں تقریر:… تحریک ختم نبوت ۱۹۵۳ء
چودھویں تقریر:… تحریک ختم نبوت۱۹۷۴ء