عقیدہ ختم نبوت پہ تحقیق کیلئے مستند کتب سرچ و کاپی کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں

کتاب

تعارفِ کتاب

نامِ کتاب
ختم نبوت کورس 30 اسباق
مصنف
مولانا مفتی مصطفی عزیز صاحب
زیر نگرانی
مولانا اللہ وسایا صاحب
ناشر
مکتبۃ الفقیر
زبان
اردو
طباعت
01-10-2020
صفحات
427

الحمد لله وكفى وسلام على سيد الرسل وخاتم الانبياء اما بعد

زیر نظر کتاب ختم نبوت کورس میں اسباق پر مشتمل ہے۔ ہر کورس کے آخر پر تمرین ، سوالات وغیرہ بھی ہیں ۔جسے حل کرنے کے لئے پورے سبق کو بہت ہی توجہ سے پڑھے اور سمجھے بغیر چارہ نہیں۔ یہ کورس عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اور منکرین ختم نبوت قادیانیوں کے عقائد وعزائم پر واقفیت کے لئے بہت جامع ہے۔ اس کورس میں علمی مباحث، معلومات کی فراوانی کے اعتبار سے کہا جا سکتا ہے کہ بیک وقت اصحاب علم اور عامتہ المسلمین دونوں کے لئےیکساں مفید ہے۔ حضرت مولانا مفتی مصطفی عزیز لاشاری اس کے جامع و ترتیب کنندہ ہیں ۔ انہوں نے بڑی کامیابی کے ساتھ اپنی مراد کی کشتی کو سلامتی کے ساحل پر جالگا یا ہے۔ اس پر وہ بہت مبارکباد کے مستحق ہیں۔ حق تعالی ان کی محنت کو اپنے ہاں شرف قبولیت سے سرفراز فرمائے اور کتاب کو قبولیت عامہ و تامہ نصیب فرمائے ۔ پڑھنےپڑھانے والوں کے لئے کتاب مینارہ نور ثابت ہو۔وما ذلك على العزيز، آمين بحرمتك يا ارحم الرحمين

فقیر اللہ وسایا دفتر ختم نبوت ملتان

اہم مضامین کتاب

عقیدہ ختم نبوت اور قرآن، حدیث اور اجماع
تحریک ختم نبوت 1953 اور 1974 کی روداد
عقیدہ ختم نبوت پر قادیانی عقیدے کا جائزہ
قادیانی اقلیت نہیں ، دوسرے غیر مسلم اقلیت ہیں
ظہور امام مہدیؑ اور حیات و وفات عیسیؑ
قادیانی کافر اور دوسرے کافروں میں کیا فرق ہے
مرزا غلام قادیانی کا تعارف اور دعوے
قادیانیوں کی پہچان، طریقہ واردات اور سرگرمیاں
قادیانیت قانون اور آئین کی نظر میں
قادیانیوں سے مکمل بائیکاٹ کیوں ضروری ہے
علامہ اقبال کا نقطہ نظر قادیانیت کے متعلق
گستاخ رسول کی سزا اور اعتراضات کے جوابات
عہد صدیقیؓ کی قربانیاں اور تحفظ ختم نبوت
قادیانیوں کو دعوت اسلام اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں