عقیدہ ختم نبوت پہ تحقیق کیلئے مستند کتب سرچ و کاپی کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں

کتاب

تعارفِ کتاب

نامِ کتاب
فتاویٰ ختمِ نبوّت (جلد سوم)
مصنف
مولانا سعید احمد جلالپوری شہیدؒ
ناشر
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان پاکستان
زبان
اردو
طباعت
01-08-2014
صفحات
464

حرفِ چند

محض اللّٰہ رَبّ العزّت کے فضل وکرم، احسان وتوفیق، عنایت ورحمت سے ’’فتاویٰ ختمِ نبوّت‘‘ کی مکمل تین جلدیں پیشِ خدمت ہیں۔ پہلی جلد میں تقریباً انتیس(۲۹) متداول فتاویٰ جات سے قادیانیت کے خلاف سینکڑوں فتاویٰ کو جمع کیا گیا ہے۔ جلدِثانی میں ان پندرہ(۱۵) رسائل کو جمع کردیا گیا ہے جو مختلف اوقات میں قادیانیت کے خلاف شائع ہوتے رہے۔ تیسری جلد میں بیس(۲۰) رسائل شامل ہیں، ان رسائل میں قادیانی ارتداد کی شرعی وقانونی حیثیت پر بحث کی گئی ہے۔ اللّٰہ رَبّ العزّت اپنے فضل وکرم کی بارش نازل فرمائیں ان حضرات کی اَرواحِ طیبہ پر جنہوں نے قادیانیت کے خلاف فتویٰ کے میدان کو سر کیا۔

چند توضیحات

1:۔۔۔ اس کتاب میں جواہر الفقہ جلد اول سے ’’وصول الافکار‘‘شامل نہیں، اس لئے کہ وہ ’’احتسابِ قادیانیت‘‘ جلد تیرہ میں شائع ہوچکا ہے۔ 2:۔۔۔ بعض فتاویٰ جات ترک کردئیے گئے، مثلاً ’’فتاویٰ رضویہ‘‘ اور ’’احسن الفتاویٰ‘‘ کے بعض فتاویٰ جات ترک کرنے پڑے، اس لئے کہ ہر دو بزرگ حضرات فتنۂ قادیانیت کے خلاف فتویٰ دیتے وقت فتاویٰ جات کو صرف رَدِّ قادیانیت تک محدود نہ رکھ سکے۔ 3:۔۔۔ فتاویٰ حکیمیہ کے بعض فتاویٰ کو مختصر اور بعض کو قلم زَد کرنا پڑا، اس لئے کہ اس میں بعض دوسرے فتاویٰ جات کے فتووں کو من وعن اپنا فتویٰ ظاہر کیا گیا ہے، بعض دُوسرے حضرات کے رسالہ جات کو نام لئے بغیر اپنے فتویٰ کا جزو بنایا گیا، اور دُوسروں کے رسالہ جات کو اپنے فتویٰ میں ضم کرنے کے لئے سوال تیار کیا گیا، وغیرہ۔ ان تسامحات کے ہوتے ہوئے ہمارے لئے اس کے بغیر اور کوئی چارۂ کار نہ تھا کہ اس کو ترک کرتے یا اختصار کرتے۔ علاوہ ازیں افسوس کہ اس فتویٰ میں بعض مقام پر فتویٰ کی جگہ خطابت نے لے لی ہے۔ 4:۔۔۔ اس کے علاوہ تقریباً تمام فتاویٰ جات سے رَدِّ قادیانیت کے موضوع پر فتاویٰ شامل ہوگئے ہیں، کہیں سہو ہوا ہو تو اللّٰہ رَبّ العزّت سے معافی کے طلب گار ہیں۔ ہر فتویٰ کے آخر میں جس کتاب سے وہ فتویٰ لیا گیا، اصل کتاب کا حوالہ بقید صفحہ وجلد دے دیا گیا ہے۔ 5:۔۔۔ اس میں صرف مطبوعہ فتاویٰ جات کو جمع کیا گیا ہے اور وہ بھی وہ جو فتاویٰ کی کتب میں مل گئے۔ غیرمطبوعہ یا دیگر رسائل وغیرہ میں قادیانیت کے خلاف جو فتاویٰ شائع ہوئے، ان کو ہم اس میں شامل نہیں کرپائے۔ 6:۔۔۔ اس کتاب میں شامل فتاویٰ جات پر مزید محنت کی ضرورت تھی ۔۔۔۔جو ہم نہیں کرپائے۔۔۔۔ تاہم جو کچھ ہوسکا، وہ پیش خدمت ہے، حق تعالیٰ اسے شرفِ قبولیت سے سرفراز فرمائیں۔ 7:۔۔۔ پہلے ایڈیشن کی پروف ریڈنگ کے لئے حضرت مولانا عزیزالرحمن ثانی، حضرت مولانا عبدالرزاق مجاہد، جناب الحاج رانا محمد طفیل جاوید اور برادرم قاری محمد حفیظ اللّٰہ نے معاونت کی۔ غرض ہر وہ شخص جس نے اس کتاب کی اِشاعت کے کسی مرحلے میں کسی بھی قسم کا تعاون فرمایا، وہ سب عنداللّٰہ اجرِ عظیم اور عندالناس شکریہ کے مستحق ہیں۔ حق تعالیٰ شانہ‘ ان سب دوستوں اور بزرگوں کو دارین میں جزائے خیر نصیب فرمائیں، آمین! پہلی جلد میں شامل فتاویٰ جات جن کتب سے لئے گئے ہیں، ان کی تفصیل درج ذیل ہے: 1:... فتاویٰ دارالعلوم دیوبند، 2:... کفایت المفتی، 3:... آپ کے مسائل اور اُن کا حل، 4:... خیرالفتاویٰ، 5:... فتاویٰ مفتی محمودؒ، 6:... فتاویٰ محمودیہ، 7:... فتاویٰ رحیمیہ، 8:... امداد الفتاویٰ، 9:... امداد الاحکام، 10:... فتاویٰ حقانیہ، 11:... اَحسن الفتاویٰ، 12:... فتاویٰ نذیریہ (غیرمقلد)، 13:... فتاویٰ ثنائیہ (غیرمقلد)، 14:... فتاویٰ مولانا عبداللّٰہ روپڑی (غیرمقلد)، 15:... اَحکام ومسائل، 16:... فتاویٰ نعیمیہ (بریلوی)، 17:... فتاویٰ مہریہ (بریلوی)، 18:... اَحکامِ شریعت (بریلوی)، 19:... فتاویٰ رضویہ (بریلوی)، 20:... منہاج الفتاویٰ (بریلوی)، 21:... تفہیم الاحکام (مودودی)، 22:... فتاویٰ جماعتیہ (جماعت اسلامی)، 23:... فتاویٰ نظامیہ، 24:... فتاویٰ امجدیہ (بریلوی)، 25:... فتاویٰ حکیمیہ (بریلوی)، 26:... عبقات (علامہ خالد محمود)، 27:... فتاویٰ علماء اہلِ حدیث (غیرمقلد)، 28:... نظام الفتاویٰ، 29:... جواہر الفقہ جلد دوم میں شامل کئے گئے رسائل کی تفصیل درج ذیل ہے: 1:... اقتباس اَز فتاویٰ قادریہ( مولانا محمد قادری) 2:... رجم الشیاطین بر اغلوطات البراہین( مولانا غلام دستگیر قصوری) 3:... فتویٰ علمائے پنجاب وہندوستان بحق مرزا غلام احمد ساکن قادیان( مولانا محمد حسین بٹالویؒ) 4:... فتاویٰ تکفیر منکر عروجِ جسمی ونزولِ عیسیٰ علیہ السلام( مولانا قاضی عبیداللّٰہ) 5:... درّہ زاہدیہ بر فرقہ احمدیہ( مولانا قاضی محمد زاہد الحسینیؒ) 6:... قہر یزدانی بر دجالِ قادیانی( حافظ سیّد پیر ظہور شاہ قادریؒ) 7 :... القول الصحیح فی مکائد المسیح (مولانا محمد سہولؒ دیوبند) 8 :... فتویٰ تکفیرِ قادیان ( کتب خانہ اعزازیہ دیوبند) 9:... استنکاف المسلمین عن مخالطۃ المرزائیین (انجمن حفظ المسلمین امرتسر) 10:... مرزائی کا جنازہ اور مسلمان (مولانا احمد سعید گوجرانوالہ) 11:... مرزائی کا جنازہ اور اس کے نہ پڑھنے کا حکم ( حافظ عبدالحقؒ سیالکوٹ) 12:... عرب وعجم کے دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث اور شیعہ علماء کا متفقہ فتویٰ ( اہلیان علاقہ مانسہرہ) 13:... علمائے اسلام کا متفقہ فیصلہ: قادیانیوں کی طرح لاہوری مرزائی بھی کافر ہیں ( اراکین مسجد ووکنگ انگلینڈ) 14:... القادیانیۃ فی نظر علماء الاُمّۃ الإسلامیۃ (علمائے حرمین وشام) 15:... قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ، اسلامی عدل وانصاف کے عین مطابق ہے ( مولانا مفتی ولی حسن ٹونکی) جلد سوم میں شامل کئے گئے رسائل کی تفصیل درج ذیل ہے: 1:... استفسارات حول الطائفۃ القادیانیۃ (مجمع الفقہ الاسلامی جدہ) 2:... مسلمانوں کے قبرستان میں قادیانیوں کو دفن کرنا جائز نہیں ( مولانا عبداللّٰہ کلام) 3:... فتویٰ حیاتِ مسیح علیہ السلام ( مولانا منظور احمد چنیوٹی ؒ) 4:... علمی وتحقیقی فتویٰ (مولانا عبیداللّٰہ عفیف) 5:... فتویٰ شریعت غرّا (ا،۲) (انجمن اہل حدیث، وزیر آباد) 6:... اسلام میں مرتد کی شرعی حیثیت (مولانا محمد مراد صاحب مدظلہٗ) 7:... مرتد کے اَحکام اسلامی قانون میں ( جسٹس تنزیل الرحمن) 8:... قادیانیوں کی شرعی وقانونی حیثیت ( مولانا علامہ خالد محمود) 9:... گستاخِ رسول کی سزا قتل ( سیّد احمد سعید کاظمی) 10:... سوشل بائیکاٹ کی شرعی حیثیت ( مفتی محمد امین) 11:... اہلِ قبلہ کی تحقیق ( مولانا محمد مسلم عثمانی دیوبندی) 12:... التحفۃ القادریۃ عن أسئلۃ المرزائیۃ ( صاحبزادہ مفتی عبدالقادر) 13:... اسلام میں شاتمِ رسول کی سزا ( مولانا مفتی انعام الحق) 14:... حرمۃ تدفین المرتدین فی مقابر المسلمین ( مولانا سیف اللّٰہ حقانی) 15:... مرتد کی سزا اسلامی قانون میں ( سیّد ابوالاعلیٰ مودودی) 16:... اِظہارِ حقیقت واِبطالِ قادیانیت ( ابوالسعود محمد سعداللّٰہ المکی) 17:... السوء العقاب علی المسیح الکذاب (مولوی احمد رضاخان) 18:... دفع الإلحاد عن حکم الإرتداد ( مولانا نور محمد خان) 19:... لاہوری اور قادیانی مرزائی، دونوں کافر ہیں ( مفتی ولی حسن ٹونکی) 20:... حفظِ ایمان از فتنۂ قادیان ( بابوپیربخش خان لاہوری) : فقیر نے تحاریک ہائے ختمِ نبوّت پر کام شروع کیا، تو تحریکِ ختمِ نبوّت ۱۹۵۳ء پر ضخیم کتاب شائع ہوگئی۔ تحریکِ ختمِ نبوّت ۱۹۷۴ء کی رُوئیداد تین ضخیم جلدوں میں مکمل ہوگئی۔ البتہ تحریکِ ختمِ نبوّت ۱۹۸۴ء پر لکھنا شروع کیا، تو وہ کام نہ صرف ادھورا رہ گیا، بلکہ اب تو اس کا مسوّدہ بھی نہیں مل رہا۔ : ’’اِحتسابِ قادیانیت‘‘ کی اٹھاون جلدوں پر کام ہوا، لیکن ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ : البتہ فتاویٰ ختمِ نبوّت پر تین جلدوں کے بعد کسی حد تک کام مکمل ہوگیا۔ اس کام کی تکمیل پر جتنی خوشی ہونی چاہئے، اس کا جو قارئین اندازہ فرمائیں، ان سے دُعاؤں کی درخواست ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ بقیہ متذکرہ بالا کام بھی مکمل کرادیں، وما ذٰلك علی اللہ بعزیز! حق تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوّت کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت نصیب فرمائیں۔ جو کچھ ہوا کریم کے کرم سے ہوا، جو ہوگا کریم کے کرم سے ہوگا۔ عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوّت کا پلیٹ فارم قادیانی فتنے کے خلاف پوری اُمت کو جمع کرنے کا داعی ہے، گویا آگ اور پانی کو ایک ساتھ لے کر چلنا۔ فتاویٰ جات کی تمام جلدوں میں بالعموم، تیسری جلد میں بالخصوص متضاد سمتوں میں پھیلے ہوئے آگ کے الاؤ اور پانی کے سیلابوں کے بہاؤ کو ایک پُل سے نیچے سے گزارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس میں کس حد تک کامیاب ہوئے؟ یہ قارئین کے فیصلے پر منحصر ہے! ہماری مجبوری کو معاف کردیں تو بھی جان بچی لاکھوں پائے۔ اللّٰہ رَبّ العزّت جو دِل کے بھیدوں کو جاننے والی ذات ہے، کو گواہ بنا کر عرض کرتے ہیں کہ قادیانی فتنے کی چیرہ دستیوں اور سفاکانہ وارداتوں نے اُمتِ مسلمہ کو اِرتداد کے وہ چِرکے لگائے ہیں کہ جس سے اُمتِ محمدیہ مضمحل ہوگئی ہے۔ جس طرح بکریوں کے ریوڑ سے ایک ایک کرکے اِرتدادی بھیڑیے ہر روز اپنے لئے نیا تر نوالہ تلاش کرتے چلے جارہے ہیں، ہمیں اِرتدادی بھیڑیے سے ریوڑ کے بچاؤ کا اِہتمام کرنا ہے اور بس! اللّٰہ تعالیٰ پوری اُمت کو قادیانی فتنے کی سنگینی کا احساس عنایت فرمائے۔ محراب ومنبر، مسجد ومدرسہ، مسندِ اِرشاد، ومسندِ اِفتاء سب اپنی ذمہ داری کا خیال فرمائیں تو اُمت کے درد کا کچھ درماں ہوجائے۔ اے اُمتِ محمدیہ! اس یقین کو اپنے دِل میں مستحکم کر، کہ قادیانی فتنہ دراصل آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس سے بغاوت کی تحریک ہے۔ اس سے بچنا اور پوری اُمت کو بچانا، اپنے اپنے دائرے میں ہر مسلمان پر فرضِ عین ہے۔ اے مولائے پاک! تو سب کو اس کا اِدراک نصیب فرمادے، تیرے لئے کیا مشکل ہے۔۔۔؟ آمین بحرمۃ النبی الکریم! فقیر اللّٰہ وسایا دفتر مرکزیہ ملتان

اہم مضامین کتاب

استفسارات حول الطائفۃ القادیانیۃ
مسلمانوں کے قبرستان میں قادیانیوں کو دفن کرنا جائز نہیں
فتویٰ حیاتِ مسیح علیہ السلام
اسلام میں مرتد کی شرعی حیثیت
گستاخِ رسول کی سزا قتل
سوشل بائیکاٹ کی شرعی حیثیت
اسلام میں شاتمِ رسول کی سزا
حرمت تدفین المرتدین فی مقابر المسلمین
مرتد کی سزا اسلامی قانون میں
اِظہارِ حقیقت واِبطالِ قادیانیت
السوء العقاب علی المسیح الکذاب
دفع الإلحاد عن حکم الإرتداد
لاہوری اور قادیانی مرزائی، دونوں کافر ہیں!