عقیدہ ختم نبوت پہ تحقیق کیلئے مستند کتب سرچ و کاپی کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں

کتاب

تعارفِ کتاب

نامِ کتاب
احتساب قادیانیت جلد دہم
مرتب
مولانا اللہ وسایا صاحب
ناشر
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان پاکستان
زبان
اردو
طباعت
2023-04-01
صفحات
536

احتسابِ قادیانیت — ساٹھ جلدوں پر مشتمل ایک عظیم علمی انسائیکلوپیڈیا

احتسابِ قادیانیت ساٹھ (60) جلدوں پر مشتمل ایک عظیم علمی مجموعہ ہے، جس میں فتنۂ قادیانیت، عقیدۂ ختمِ نبوت، قادیانی شبہات کے جوابات، مرزا غلام احمد قادیانی کے دعاوی، قادیانی جماعت کے نظریات اور اس موضوع سے متعلق مختلف علمی، تحقیقی اور تاریخی مباحث کو یکجا کیا گیا ہے۔ یہ مجموعہ اس موضوع پر اردو زبان کے جامع ترین علمی ذخائر میں شمار ہوتا ہے۔

اس مجموعے کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں مختلف مکاتبِ فکر کے جید علماء، محققین اور مصنفین کی تصانیف، مقالات، رسائل، فتاویٰ اور تحقیقی مواد کو ایک جگہ جمع کیا گیا ہے۔ اس عظیم علمی خدمت کو انجام دینے کا اعزاز حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب دمت برکاتہم مرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کو حاصل ہے، جنہوں نے طویل محنت، تحقیق اور جستجو کے بعد منتشر علمی سرمایہ کو منظم انداز میں ساٹھ جلدوں کی صورت میں مرتب کیا، تاکہ عقیدۂ ختمِ نبوت کے موضوع پر دستیاب اہم مواد ایک ہی مجموعے میں اہلِ علم اور عام قارئین کی دسترس میں آ سکے۔

احتسابِ قادیانیت میں شامل مواد صرف قادیانی شبہات کے جوابات تک محدود نہیں، بلکہ قادیانیت کی تاریخ، اس کے عقائد، فکری و اعتقادی انحرافات، اسلام کے بنیادی عقائد سے اس کے اختلافات، تاریخی دستاویزات، علمی مناظرات اور مستند حوالہ جات پر مشتمل وسیع علمی سرمایہ بھی اس میں شامل ہے۔

احتسابِ قادیانیت میں شامل مواد صرف قادیانی شبہات کے جوابات تک محدود نہیں، بلکہ قادیانیت کی تاریخ، اس کے عقائد، فکری و اعتقادی انحرافات، اسلام کے بنیادی عقائد سے اس کے اختلافات، تاریخی دستاویزات، علمی مناظرات اور مستند حوالہ جات پر مشتمل وسیع علمی سرمایہ بھی اس میں شامل ہے۔

ناظم اعلیٰ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضرت مولانا عزیزالرحمن جالندھر صاحب دامت برکاتہم

اہم مضامین کتاب

صحیفۃ الحق (الملقب) بمباہلۃ الحق
تحقیق الکفر والایمان
فتح قادیان کا مکمل نقشہ جنگ
مرزائیوں کی تمام جماعتوں کو چیلنج
مرزائیت کا خاتمہ
ہندوستان کے تمام مرزائیوں کو چیلنج
زلزلۃ الساعۃ (قادیان میں قیامت خیز بھونچال)
اوّل السبعین علٰی الواحد من الثلاثین
دفع العجاج عن طریق المعراج
اشد العذاب علٰی مسیلمۃ الفنجاب
حلیۃ اہل النار
الابطال الاستدلال الدجال (حصہ اوّل)
الابطال الاستدلال الدجال (حصہ اوّل)
الابطال الاستدلال الدجال (حصہ دوم)
رجم الشیاطین براغلوطات البراہین