عقیدہ ختم نبوت پہ تحقیق کیلئے مستند کتب سرچ و کاپی کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں

کتاب

تعارفِ کتاب

نامِ کتاب
آئینہ قادیانیت
مصنف
مولانا اللہ وسایا صاحب
ناشر
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان پاکستان
زبان
اردو
صفحات
320

افتتاحیہ از شیخ المشائخ حضرت اقدس مولانا خواجہ خان محمد صاحبؒ سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کندیاں

نبی کریمﷺ کی محبت وعظمت ایمان کی بنیاد ہے۔ آپﷺ کی امت کو یہ شرف حاصل ہے کہ اس نے جہاں دین متین کی حفاظت کی، وہاں ﷺ کی ذات اقدس علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کی ناموس کے دفاع میں بڑی حساس اور غیرت مند رہی۔ آپﷺ کی حیات طیبہ ہی میں جھوٹے مدعیان نبوت کا فتنہ کھڑا ہوگیا تھا۔ مگر امت کے ہر اوّل دستے نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ گزشتہ صدی میں مرزاغلام احمد قادیانی نے جب نبوت کا دعویٰ کیا تو الحمدللہ! تمام مکاتب فکر کے علماء امت خصوصاً علماء دیوبند نے بھر پور طور پر اس کا رد کیا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، الحمدللہ! ہر سطح پر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور دفاع کے لئے خدمت کر رہی ہے۔ حال ہی میں شاہین ختم نبوت عزیزم مولوی اللہ وسایا سلمہ نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے اکابرین کے حکم کی تعمیل میں بڑی عرق ریزی کے ساتھ تیس سوالات کے جوابات آئینہ قادیانیت کے نام سے مرتب کئے ہیں۔ فقیر دعاگو ہے کہ اللہ پاک ان کی اس کاوش کو قبول فرمائیں۔ آمین! انشاء اللہ! یہ محنت بارگاہ رسالت علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام میں ان کے قرب کا ذریعہ بنے گی۔ میں تمام اہل علم سے عموماً اپنے سے محبت رکھنے والوں سے خصوصاً گزارش کروں گا کہ وہ اس کتاب کا مطالعہ کریں۔ اللہ پاک مرتب اور تمام معاونین کو جزائے خیر نصیب فرمائیں۔

اہم مضامین کتاب

نبی کریم ﷺ کی بعثت و عظمت ایمان کی بنیاد ہے
ختم نبوت عقیدہ اسلام کی روح ہے
قادیانی عقائد کا علمی و شرعی جائزہ
علامہ اقبال کا قادیانیت کے بارے میں مؤقف
ختم نبوت پر جدید اعتراضات کے جوابات